سوال:
مفتی صاحب! میرے ایک دوست نے گائے کی قربانی کی اور اس گائے کے گوشت کو اپنے بیٹے کی شادی میں پکا کر لوگوں کو کھلا دیا، کیا ان کی قربانی ہوگئی؟
جواب: واضح رہے کہ اگر آپ کے دوست نے قربانی صحیح نیت سے کی تھی، محض شادی میں کھلانے کی نیت سے نہیں کی تھی تو ان کی قربانی شرعا درست ہے اور اس قربانی کا گوشت گھر کی ضرورت (شادی وغیرہ) میں استعمال کرنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی الھندیہ: (کتاب الأضحیۃ، 30/5، ط: دارالفکر)
ویستحب أن یأکل من أضحیتہ ویُطعم منہا غیرہ … ولو تصدق بالکل جاز، ولو حبس الکل لنفسہ جاز۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی