سوال:
مفتی صاحب! اگر ایک شخص قربانی کے لیے گائے خریدے اور ذبح کرنے کے بعد اس کے پیٹ سے بچہ نکلے تو کیا اس صورت میں قربانی ہو جائے گی یا دوبارہ کرنی پڑے گی؟
جواب: واضح رہے کہ گابھن گائے کی قربانی کرنا جائز ہے، دوبارہ قربانی کرنے کی ضرورت نہیں ہے، البتہ جان بوجھ کر ولادت کے قریب جانور کو ذبح کرنا مکروہ ہے۔ ذبح کرنے کے بعد جو بچہ زندہ نکلے، اس کو ذبح کرکے کھانا حلال ہے، اور اگر مردہ نکلے تو اس کا کھانا جائزنہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی الھندیة: (کتاب الذبائح، 287/5، ط: دارالفکر)
شاۃ أو بقرۃ أشرفت علی الولادۃ قالوا: یکرہ ذبحہا؛ لأن فیہ تضییع الولد۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی