عنوان: قربانی کے گمشدہ جانور کا قربانی کے ایام گزرنے کے بعد واپس مل جانا (3392-No)

سوال: مفتی صاحب! اگر کوئی شخص قربانی کے لیے کوئی جانور خریدے اور وہ قربانی سے پہلے گم ہوجائے اور قربانی کے ایام گزرنے کے بعد مل جائے تو اب اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب: واضح رہے کہ جس شخص پر قربانی کرنا واجب تھا، اگر اس کا جانور گم ہوگیا تو اس پرواجب ہے کہ اس کے بدلے دوسری قربانی کرے، اگر دوسری قربانی کرنے کے بعد پہلا جانور مل جائےتو بہتر یہ ہے کہ اس جانور کی بھی قربانی کردے، لیکن اس کے ذمے اس جانور کی قربانی واجب نہیں ہے۔
البتہ اگر غریب شخص جس پر پہلے سے قربانی واجب نہیں تھی اور نفلی طور پر اس نے قربانی کے لیے جانور خریدا اور وہ گم ہوگیا تو اس کے ذمے دوسری قربانی کرنا واجب نہیں ہے، لیکن اگر قربانی کے دنوں میں گم شدہ جانور مل جائے تو اس کی قربانی کرنا واجب ہوگا اور اگر ایام قربانی کے بعد ملے تو اس جانور کا یا اس کی قیمت کا صدقہ کرنا واجب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیة: (294/5، ط: دارالفکر)
وإذا اشتری الغني أضحیۃ فضلت فاشتری أخریٰ ثم وجد الأولی في أیام النحر کان لہ أن یضحي بأیتہما شاء، ولو کان معسرًا فاشتری شاۃ وأوجبہا، ثم وجد الأولی، قالوا: علیہ أن یضحی بہما، کذا في فتاوی قاضي خان۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 599 Jan 23, 2020
Qurbani ka gumshuda janwar mil jae to kia karein, gum, shuda, jaanwar, What to do if a lost sacrificial animal is found?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Qurbani & Aqeeqa

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.