سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میری آمدنی اتنی نہیں ہے کہ میں اپنی تنخواہ سے اپنے بچوں کا عقیقہ کر سکوں یا اپنی قربانی کر سکوں، جبکہ دونوں فرض ہیں، کیا میں بینک سے قرض لے کر ان دونوں فرائض کو پورا کر سکتا ہوں؟ بعد میں وہ قرض میری تنخواہ سے برابر کرتا رہے گا۔
جواب: واضح رہے کہ ہر مسلمان پر قربانی فرض نہیں ہے، بلکہ جو شخص صاحبِ استطاعت ہو، اس پر قربانی واجب ہے۔
اور بچوں کا عقیقہ کرنا مستحب ہے، اگر گنجائش ہو، تو کر لیا جائے، ورنہ سودی قرض لے کر عقیقہ یا قربانی کرنا، بجائے ثواب کے الٹا گناہ کا باعث ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح مسلم: (رقم الحدیث: 1598)
عن جابر بن عبد اللّٰہ رضي اللّٰہ عنہ قال: لعن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم آکل الربوا ومؤکلہ وکاتبہ وشاہدیہ، وقال: ہم سواء۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی