سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کوئی شخص اپنی بچے کا عقیقہ کرنے کے بجائے ان پیسوں کو کسی ضرورت مند رشتہ دار وغیرہ کو دے دے، تو کیا اس سے عقیقے کی سنت پوری ہوجائے گی یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ عقیقہ کی رقم صدقہ کرنے سے عقیقہ کی سنت اورعقیقہ کے فضائل حاصل نہیں ہوں گے، البتہ صدقہ اور صلہ رحمی کرنے کا ثواب حاصل ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع: (66/5)
ومنہا ان لا یقوم غیرہا مقامہا حتی لو تصدق بعین الشاۃ او قیمتہا فی الوقت لا یجزیہ عن الاضحیۃ لان الوجوب تعلق بالاراقۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی