عنوان:
قربانی کا سارا گوشت خود کھانے سے قربانی ہوجائے گی؟(3409-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! ہمارے محلے میں اکثر لوگ ایسے ہیں جو قربانی کا سارا کا سارا گوشت خود گھر میں رکھ لیتے ہیں، تھوڑا سا بھی تقسیم نہیں کرتے، کیا اس طرح ان لوگوں کی قربانی ہوجائے گی؟
جواب: واضح رہے کہ اگر قربانی کا سارا گوشت خود کھالیا جائے، پھر بھی قربانی صحیح ہوگی، بشرطیکہ نیت قربانی کی ہو، صرف گوشت کھانے کی نیت نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الجوھرۃ النیرۃ: (کتاب الاضحیۃ، 281/2)
قال العلامۃ ابی بکر بن علی الحداد الیمنی: الاضحیۃ اراقۃ الدم من النعم دون سائر الحیوان والدلیل علی انہا الاراقۃ انہ لو تصدق بعین الحیوان لم یجز والصدقۃ بلحمہا بعد الذبح مستحب ولیس بواجب حتی لولم یتصدق بہ جا ز قال فی الواقعات شراء الاضحیۃ بعشرۃ دراہم خیر من التصدق بالف درہم لان القربۃ التی تحصل باراقۃ الدم لا تحصل بالصدقۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Qurbani ka saara gosht khud khaanay say qurbani ho jaegee, sara, khod, khanay, khane, se, jaege,
Will sacrifice be valid if whole meat is consumed by ones self, is sacrifice valid even if no meat is distributed and kept by the sacrificer himself