عنوان: قربانی کی کھالیں دینی مدارس کو دینا(3412-No)

سوال: میرا یہ معمول ہے کہ میں ہر سال قربانی کے جانور کی کھال دینی مدارس میں دیتا ہوں، جبکہ میرے ایک دوست نے مجھے کہا کہ قربانی کی کھالیں مدرسے کی تعمیر اور استادوں کی تنخواہ میں صرف کرنا جائز نہیں ہے، اس کی بات سے میں کافی پریشان ہوگیا، کیا میرا دینی مدرسہ میں کھال دینا صحیح نہیں ہے؟ براہ کرم اس مسئلہ کی وضاحت فرما دیں۔

جواب: واضح رہے کہ آپ کے دوست کی بات اس حد تک درست ہے کہ قربانی کی کھالیں مدارس کی تعمیر اور تنخواہوں میں صرف کرنا جائز نہیں ہے، لہذا جو کھالیں دینی مدارس کو دی جاتی ہیں، اس کا مصرف مدرسے کی تعمیر اور عملے کی تنخواہیں نہیں ، بلکہ علم دین حاصل کرنے والے غریب مستحق طلبہ ہیں، لہذا دینی مدارس میں قربانی کی کھالیں دینا جائز ہے، بلکہ موجودہ زمانے میں دینی مدارس میں قربانی کی کھالیں دینا زیادہ بہتر ہے، کیونکہ یہ غریب طلباء کی معاونت کے ساتھ ساتھ علم دین کی ترویج و اشاعت کا ذریعہ بھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:


الدر المختار مع رد المحتار: (کتاب الزکوۃ، 344/2، ط: دارالفکر)
ولا یصرف إلی بناء نحو مسجد
قولہ: ’’نحو مسجد‘‘ کبناء القناطر، والسقایات، وإصلاح الطرقات، وکری الأنہار، والحج، والجہاد، وکل ما لا تملیک فیہ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1149 Jan 23, 2020
Qurbani ki khaalain deeni madaris ko daina, dena, khalain, deni madaaris, Giving sacrificial skins to religious schools, Giving sacrificial animal skins to madaris

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Qurbani & Aqeeqa

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.