عنوان:
منگنی کے بعد خدا کی قسم کھائی کہ یہاں شادی نہیں کروں گا(3419-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میرے ایک دوست کی منگنی اپنی کزن سے ہوئی، کچھ عرصے بعد خاندانی رنجش کی بنیاد پر میرے دوست نے غصے میں آکر یہ کہہ دیا "خدا کی قسم! میں یہاں شادی نہیں کروں گا۔
بعد میں دونوں خاندانوں کی صلح ہوگئی، اب میرے اس دوست کی اسی جگہ شادی ہونے والی ہے، اب اس صورت میں دوست نے جو قسم کھائی تھی اس کا کیا کفارہ ہوگا؟
جواب: واضح رہے کہ قسم کا کفارہ قسم توڑنے کے بعد لازم ہوتا ہے، آپ کے دوست نے جہاں شادی نہ کرنے کی قسم کھائی تھی، اگر اسی جگہ شادی کرلی، تو قسم ٹوٹ جائے گی، اور شادی کرنے کے بعد قسم توڑنے کا کفارہ لازم ہوگا۔
اور قسم توڑنے کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلائے یا دس مسکینوں کو کپڑا دیدے یا تین دن مسلسل روزے رکھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (المائدة، الایۃ: 89)
لا يُؤاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمانِكُمْ وَلكِنْ يُؤاخِذُكُمْ بِما عَقَّدْتُمُ الْأَيْمانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعامُ عَشَرَةِ مَساكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيامُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ ذلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمانِكُمْ إِذا حَلَفْتُمْ وَاحْفَظُوا أَيْمانَكُمْ كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آياتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَo
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Mangni kay baad khuda ki qasam khaani keh yeh shaadi naheen karoonga, ke, bad, khani, shadi, nahin, karunga,
After the engagement, swore to God that would not get married here, Swearing not to marry after getting engaged