سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میں نے ایک جگہ دیکھا کہ وہاں لوگ لڑکی کی شادی قرآن مجید سے کرتے ہیں کہ اس لڑکی کا قرآن سے نکاح ہوگیا، کیا ایسا کرنا گناہ ہے؟ اور کیا بلاعذر لڑکی کی شادی نہ کرنا جائز ہے؟
جواب: واضح رہے کہ شریعت میں قرآن کے ساتھ نکاح کرنے کی کوئی حقیقت نہیں ہے، یہ ایک فضول رسم ہے، اور بلا عذر لڑکی کی شادی نہ کرنا گناہ کے ساتھ ساتھ اولاد کو غلط راستے پر ڈالنا بھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مشکوۃ المصابیح: (باب الولي في النکاح، ص: 271)
عن عمربن الخطابؓ، وأنس بن مالکؓ عن رسول اللّٰہﷺ قال في التوراۃ مکتوب من بلغت ابنتہ اثنتي عشرۃ سنۃ ولم یزوجھا فأصابت إثما فإثم ذلک علیہ رواہ البیھقی في شعب الإیمان۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی