سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کوئی لڑکا ملک سے باہر رہتا ہو، اور اس کی شادی کے موقع پر اس کا باپ بیٹے کی غیر موجودگی میں نکاح کے وقت قاضی کے سامنے اس کی طرف سے نکاح قبول کرلے، تو کیا یہ نکاح ہو جائے گا؟
جواب: صورت مسؤلہ میں اگر لڑکے کی اجازت سے اس کے والد نے قاضی کے سامنے نکاح قبول کر لیا، تو یہ نکاح صحیح ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی الھندیۃ: (294/1)
یصح التوکیل بالنکاح وإن لم یحضرہ الشہود۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی