عنوان: شادی کی سالگرہ (Anniversary) منانا(3450-No)

سوال: اگر شادی کی (Anniversary) سالگرہ نہ منائی جائے، نہ کیک کاٹا جائے اور نہ ہی گفٹ دیا جائے لیکن اس دن کہیں باہر کھانا کھانے چلے جائیں تو کیا اس کی شریعت میں گنجائش ہے؟

جواب: واضح رہے کہ سالگرہ غیر مسلموں کا طریقہ اور مغربی ثقافت کی دین ہے ، نبی کریم ﷺ نے غیروں کی مشابہت سے اجتناب کا حکم دیا ہے۔ سالگرہ منانا، کیک کاٹنا، سالگرہ کی مبارک باد دینا غیر اسلامی قوموں کے اثرات ہیں، اس لیے ایسے رسم ورواج سے بچنا چاہیے۔
بالفرض اگر کوئی شخص غیر مسلموں کی رسوم ورواج سے واقعتا نفرت رکھتا ہو اور سالگرہ کے لیے معاشرے میں رائج شدہ اہتمام اور منکرات سے پاک ایک سادہ تقریب گھر میں رکھے، جس کا مقصد رب کے حضور اس بات کا شکرانہ ہو کہ اللہ تعالیٰ نے عافیت وصحت اور عبادات کی توفیق کے ساتھ زندگی کا ایک سال مکمل فرمایا ہے تو ان قیود کے ساتھ حضرت گنگوہی رحمہ اللہ اور ہمارے بعض اکابر نے اس کی گنجائش دی ہے، لیکن ظاہر ہے کہ ہمارے عرف میں نیکی کے یہ جذبات سالگرہ منانے والوں میں سے کس کے ہوتے ہیں؟ سب ہی جانتے ہیں، لہٰذا رائج منکرات کی موجودگی میں سالگرہ منانے کے ناجائز ہونے کا ہی فتویٰ دیا جاتا ہے۔
آپ کے سوال کا جواب اسی تفصیل میں موجود ہے، چنانچہ ان سارے منکرات اور رواجوں سے بچتے ہوئے اگر کوئی آدمی شکرانہ کے طور پر یا باہمی تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے بیوی کو کوئی هدیہ وغیرہ دیدے یا اس کو اچھا کھانا کھلادے تو اس کی گنجائش ہے، البتہ اس کو ضروری نہ سمجھا جائے اور اسے باقاعدہ رسم نہ بنایا جائے، لہذا اگر اس کے لئے کبھی کبھار ناغہ کرلیاجائے اور کبھی کبھار تاریخوں میں رد و بدل کر کے یہ کام کرلیا جائے تو اس کو ناجائز نہیں کہا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (آل عمران، الایۃ: 85)
وَمَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلاَمِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہ....الخ

صحیح مسلم: (باب نقض الاحکام الباطنہ، رقم الحدیث: 1718، 1343/3، ط: دار احیاء الکتب العلمیہ)
عن عائشۃ قالت: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من عمل عملا لیس علیہ امرنا فھو رد.

سنن الترمذی: (کتاب الاستیذان، رقم الحدیث: 2695، 480/4، ط: دار الحدیث)
حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ لَيْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّهَ بِغَيْرِنَا، ‏‏‏‏‏‏لَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ،‏‏‏‏ وَلَا بِالنَّصَارَى ‏‏‏‏الخ.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2678 Jan 27, 2020
Shadi ki salgirah, Salgirah, Shadi, Shaadi, Wedding Anniversery, Anniversary

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Bida'At & Customs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.