عنوان:
ایک تہائی مال اللہ تعالٰی کی راہ میں خرچ کرنے کی وصیت کا مصرف کیا ہے؟ اور کیا وصیت پر عمل کرنے کے لیے ورثاء کی رضامندی ضروری ہے؟ (3463-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! یہ معلوم کرنا تھا کہ اگر کسی شخص نے اپنی میراث میں وصیت کی کہ ایک ثلث اللہ کی راہ میں خرچ کرنا ہے، تو اب اس کا مصرف اللہ کی راہ میں میں کیا ہوگا، یعنی زکوۃ کے مصرف میں جائے گی یا صدقہ اور عطیہ کے مصرف میں جاسکتی ہے، اور تمام ورثاء کا متفق ہونا ضروری ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ اپنی وفات سے قبل ایک تہائی مال اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کی وصیت کرنا جائز ہے، لہذا وصیت کرنے والے کی وفات کے بعد حسب وصیت ایک تہائی مال کو راہ خدا خرچ کرنا ورثاء کے لیے ضروری ہے۔
چونکہ وصیت کرنے والے نے کوئی مصرف متعین نہیں کیا ہے، لہذا یہ فیصلہ ورثاء کی صوابدید پر ہے، کہ وہ جس مصرف کو اپنے ماحول اور علاقے کے لحاظ سے زیادہ ضرورت مند اور فائدہ مند محسوس کریں، تو اس میں وہ خرچ کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحيح البخاري: (باب الوصیۃ بالثلث)
عن عامر بن سعد، عن أبیہ رضی اللہ عنہ قال: مرضت، فعادنی النبی ﷺ -إلی- قلت: أرید أن أوصی بالنصف؟ قال: "النصف کثیر"، قلت: فالثلث؟ قال: "الثلث کثیر أو کبیر"، قال: فأوصی الناس بالثلث، فجاز ذٰلک لہم".
الدر المختار مع رد المحتار: (باب الوصیۃ بثلث المال، 667/6، ط: سعید)
لأن الوصیۃ بأکثر من الثلث إذا لم تجز تقع باطلۃ،
وإنما المراد بطلان الزائد".
الفتاوی التاتارخانية: (کتاب الوصایا، الفصل الثالث)
"وإذا أوصی بثلث ماله لله تعالى، فالوصیۃ باطلۃ في قول أبي حنیفۃؒ وفي قول محمدؒ الوصیۃ جائزۃ وتصرف إلی وجوہ البر وبقول محمد یفتیٰ وتصرف إلی الفقراء (وقولہ) ولو أوصی بالثلث في وجوہ الخیر یصرف إلی القنطرۃ وبناء المسجد وطلب العلم".
الفقہ الإسلامي و أدلتہ: (الباب الرابع، الوصایا)
"الوصیۃ ﷲ تعالیٰ ولإعمال البر بدون تعیین جہۃ، تصرف في وجوہ الخیر".
والله تعالى أعلم بالصواب
دارالإفتاء الإخلاص،کراچی
Maal, Aik tehai, Aik tihai, Ek tehai, Allah ki raah, Khuda ki raah, kharch, wasiyyat, wasiyat, masraf, wasiyyat par amal, wursa ki razamandi,
In case of a will to spend one third of one's wealth in the way of Allah Almighty, where should it be spent? And is the consent of the heirs necessary to carry out a will?, Consent of heirs, hiers, 1/3, 1/3rd, one third, one-third of will