عنوان:
تنگدستی کی حالت میں پڑھی جانے والی ایک دعا(3491-No)
سوال:
اللھم اغفر لی ذنبی و وسع لی خلقی و بارک لی فی رزقی۔
مفتی صاحب ! سنا ہے کہ نبی علیہ السلام نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ان کی تنگدستی کی حالت میں یہ دعا سکھائی تھی، براہ کرم پوری دعا اعراب کے ساتھ بتا دیں۔
جواب: واضح رہے کہ سوال میں ذکر کردہ دعا کے مکمل الفاظ اعراب کے ساتھ درج ذیل ہیں۔
"اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی ذَنْبِی، وَوَسِّعْ لِی فِی دَارِی، وَبَارِکْ لِی فِی رِزْقِی"
ترجمہ:
اے اللہ! میرے لیے میرے گناہ بخش دے، اور میرےلئے میرا گھر وسیع کر دے، اورمیرے لئے میرے رزق میں برکت ڈال دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
السنن الکبری للنسائی: (رقم الحدیث: 9908)
عَنْ أَبِي مُوسَى الأشعري قَالَ: ( أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَضُوءٍ ، فَتَوَضَّأَ ، وَصَلَّى ، وَقَالَ: (اللهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي ، وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي ، وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي)
مسند احمد: (رقم الحدیث: 2134)
عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہُ رَمَقَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَھُوَ یُصَلِّیْ فَجَعَلَ یَقُوْلُ فِیْ صَلَاتِہِ: ((اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْمَا رَزَقْتَنِیْ۔))
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Rizq, Rizk, kushadge, kushadgi, dua, Ghaib,
Pray for openness in provision, sustenance, maintenance, Subsistence, Income, wealth