عنوان: شادی میں مروجہ خرافات سے کیسے بچا جائے؟(3531-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ آج کل کے ماحول میں شادیوں میں اسراف سے کیسے بچا جائے؟ مخلوط ماحول، گانے اور دوسری خرافات اس قدر عام ہیں کہ اگر کوئی اپنی شادی میں ان سے بچنے کی کوشش کرے تو رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کی طرف سے طعن و تشنیع کی برسات ہو جاتی ہے، اور یہ بھی واضح فرمائیں کہ کیا بارات کی تقریب ضروری ہے؟ اس سلسلے میں اگر کوئی ایسی کتاب ہو، جو عہدحاضر کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے لکھی گئی ہو، تو اس کی طرف بھی رہنمائی فرمادیں.

جواب: واضح رہے کہ آج کل شادیوں میں ہونے والی خرافات عام ہوتی جارہی ہیں، اس سے کیسے بچا جائے؟ اس کے متعلق علماء کرام نے کئی کتابیں تحریر کی ہیں، جن کا مطالعہ بہت ہی ضروری ہے۔
کتابوں کے نام درج ذیل ہیں:
1) اسلامی شادی (حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ)
2) اصلاح الرسوم (حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمہ اللّٰہ)
3) بہشتی زیور (حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمہ اللّٰہ)
4) شادی سنت کے مطابق کیجیے (حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللّٰہ)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 881 Feb 14, 2020
Shadi, Shaadi, Murawwijah, Murawwija, Riwaaj, Riwaj, Kharafaat, Kharafat, kaisay, kaise, bacha, jae, How to avoid the superstitions prevalent in marriage, prevailing, traditions, unnecessary acts, over and above, exaggerated acts, disliked acts

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.