عنوان: نئے مکان کی تعمیر و افتتاح کے موقع پر سنت عمل کیا ہے؟(3532-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! عمارت کی تعمیر شروع کرتے ہوئے کوئی مسنون عمل ہو تو بتا دیں؟

جواب: نیا مکان بنانے کے بعد دعوت سے متعلق کوئی مخصوص سنت ثابت نہیں ہے، البتہ اگر کوئی سورت وغیرہ پڑھنا چاہے تو کوئی بھی سورت پڑھ سکتا ہے اور درج ذیل سورتیں بھی پڑھنا مجربات میں سے ہے۔
سورة بقرہ ۔۔۔ایک مرتبہ پڑھیں۔
سورة فتح۔۔۔ایک مرتبہ پڑھیں۔
سورة محمد۔۔۔ایک مرتبہ پڑھیں۔
آیت الکرسی۔۔سات مرتبہ پڑھیں۔
قل اعوذ برب الفلق۔۔۔سات مرتبہ پڑھیں۔
قل اعوذ برب الناس۔۔۔سات مرتبہ پڑھیں اور پانی پر دم کرکے مکان میں ہلکا ہلکا پانی چھڑک دیں۔
اسی طرح نئے مکان میں جاتے ہی شکرانہ کے دو نفل ادا کریں۔
اور گھر کی افتتاح کی خوشی میں دعوت کرنا بھی پسندیدہ عمل ہے ، چناں چہ فقہائے  کرام نے ذکر کیا ہے کہ نئے گھر کی تعمیر کے اختتام پر دعوت کرنا مستحب ہے ،اس دعوت کا نام "الوکیرۃ" ہے۔
علامہ موفق الدین ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
"ولیمہ کے  علاوہ  باقی تمام دعوتیں ،مثلاً : ختنہ کی دعوت ،جس  کا نام  "إعذار" یا " عذیرۃ "، رکھتے ہیں ، اسی طرح بچے کی پیدائش پر کی جانے والی دعوت:"خرس" یا "خرسۃ" ہے، مکان کی تعمیر کی دعوت   "الوکیرۃ" ،  اور لا پتہ فرد کی واپسی پر دعوت "النقيعة" ، بچے کے کسی کام میں ماہر ہونے پر دعوت "الحذاق" ،اور کسی بھی عام دعوت کو"مأدبة" کہتے ہیں، خواہ کسی سبب سے ہو یا بغیر کسی سبب کے، یہ تمام دعوتیں مستحب  ہیں، کیوں کہ اس میں کھانا کھلایا جاتا ہے اور نعمت کا اظہار کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ان مذکورہ اعمال میں سے کسی بھی عمل کو سنت کی نیت سے لازم سمجھ کر نہ کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الكافي في فقه الإمام أحمد لابن قدامہ المقدسی: (80/3، ط: دار الکتب العلمیہ)
فأما سائر الدعوات غير الوليمة، كدعوة الختان، وتسمى: الأعذار، والعذيرة، والخرس والخرسة عند الولادة. والوكيرة: دعوة البناء. والنقيعة: لقدوم الغائب. والحذاق: عند حذق الصبي. والمأدبة: اسم لكل دعوة لسبب كانت أو لغير سبب، ففعلها مستحب، لما فيه من إطعام الطعام وإظهار النعمة، ولا تجب الإجابة إليها، لما روي «عن عثمان بن أبي العاص أنه دعي إلى ختان فأبى أن يجيب، وقال: إنا كنا لا نأتي الختان على عهد رسول الله - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، ولا يدعى إليه» . رواه الإمام أحمد. وتستحب

الموسوعة الفقهية الكويتية: (201/41، ط: وزارة الأوقاف و الشئون الإسلامية)
وَالْوَكِيرَةُ اصْطِلاَحًا: طَعَامٌ يُتَّخَذُ لِلْبِنَاءِ وَيُدْعَى إِلَيْهِ النَّاسُ ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 22550 Feb 14, 2020
Nae, makan, makaan, taameer, tameer, Iftitah, Iftitaah, kay, mauqeh, mauqa, par, sunnat, amal, sunnah Taameer o Iftitah, The Sunnah way on the occasion of construction and inauguration of a new house, sunnat, procedure, method

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.