عنوان: سفر میں روزہ رکھنا(3545-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا سفر میں نماز کی طرح روزے میں بھی کوئی گنجائش ہے؟ یعنی جس طرح چار رکعت والی نماز دو پڑھتے ہیں، تو کیا اسی طرح روزہ سے متعلق بھی کوئی حکم ہے؟

جواب: واضح رہے کہ شرعی مسافر کو دورانِ سفر روزہ رکھنے یا نہ رکھنے دونوں کا اختیار ہے، البتہ روزہ نہ رکھنے کی صورت میں بعد میں اس روزہ کی قضا کرنا لازم ہوگی، تاہم اگر سفر کے دوران روزہ رکھنے میں سہولت ہے، دشواری نہیں ہے تو روزہ رکھ لینا بہتر ہے، اگر روزہ رکھنے میں مشقت اور دشواری ہے تو اس صورت میں روزہ نہ رکھنے کی بھی اجازت ہے اور بعد میں اس روزہ کی قضا کرلے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (کتاب الصوم، 423/2، ط: سعید)
''(ويندب لمسافر الصوم) لآية - ﴿ وَأَنْ تَصُوْمُوْا ﴾ [البقرة: 184]- والخير بمعنى البر لا أفعل تفضيل (إن لم يضره) فإن شق عليه أو على رفيقه فالفطر أفضل لموافقته الجماعة''.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 564 Feb 18, 2020
Safar, main, mein, rozah, roza, rakhna, musafir, safar mein ramzan, Fasting while travelling, traveling, fast, journey, during, in

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Sawm (Fasting)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.