عنوان:
بہنوئی کے ساتھ حج پر جانا(3576-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کوئی عورت اپنے بہنوئی کے ساتھ حج کے سفر پر جائے، تو کیا یہ جائز ہے؟ جبکہ بہن بھی ساتھ جا رہی ہو۔
جواب: واضح رہے کہ بہنوئی نامحرم ہے، اور نامحرم کے ساتھ حج کے سفر پر جانا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھدایۃ: (کتاب الحج، 215/1، ط: سعید)
ویعتبر فی المرأۃ ان یکون لھا محرم تحج بہ الخ ونفقۃ المحرم علیھا لانہا تتوسل بہ الی اداء الحج۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Behnoi, kay, saath, Hajj, par, Jaana, Jana, Bahnoi, Behnoe,
Going on Hajj with brother in law, sisters husband, husband of sister, Haj