عنوان:
ماہِ رجب کی دعا کب تک پڑھی جائےگی؟ (3662-No)
سوال:
السلام علیکم، شیخ ایک سوال آپ کی خدمت میں عرض کرنا تھا کہ یہ جو دعا ہے (اللھم بارک لنا فی رجب وشعبان وبلغنا رمضان) رمضان تک پڑھنی ہے یا صرف رجب کا چاند دیکھ کر پڑھنی ہے؟
برائے کرم رہنمائی فرما دیں۔
جواب: اس بارے میں حدیث شریف میں ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ یہ دعا صرف رجب کی پہلی رات ہی پڑھی جائے گی، بلکہ اس میں مطلق دعا کے الفاظ ہیں، چناںچہ ان الفاظ کو بطورِ دعا رجب میں یا رجب سے پہلے بھی پڑھا جا سکتا ہے۔
حافظ ابن رجب رحمہ اللہ لکھتے ہیں:قال معلى بن الفضل: كانوا يدعون الله تعالى ستة أشهر أن يبلغهم رمضان يدعونه ستة أشهر أن يتقبل منهم وقال يحيى بن أبي كثير كان من دعائهم: اللهم سلمني إلى رمضان وسلم لي رمضان وتسلمه مني متقبلا.
(ص280، ط:دارابن کثیر، بیروت)
ترجمہ:
"معلی بن فضل کہتے ہیں: سلف صالحین چھ ماہ تک اللہ تعالی سے دعا کیا کرتے تھے کہ یا اللہ! ہمیں ماہِ رمضان نصیب فرما، اور چھ ماہ تک یہ دعا کرتے تھے کہ یا اللہ! جو عبادتیں ہم نے کیں ہیں وہ ہم سے قبول فرما "
یحیی بن ابی کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
"سلف صالحین کی دعا یہ ہوا کرتی تھی: "یا اللہ! مجھے رمضان تک پہنچا دے، اور رمضان مجھ تک پہنچا دے، اور پھر مجھ سے اس میں کی ہوئی عبادات قبول بھی فرما"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
ابن رجب: (ص: 280، ط: دار ابن کثیر)
قال معلى بن الفضل: كانوا يدعون الله تعالى ستة أشهر أن يبلغهم رمضان يدعونه ستة أشهر أن يتقبل منهم وقال يحيى بن أبي كثير كان من دعائهم: اللهم سلمني إلى رمضان وسلم لي رمضان وتسلمه مني متقبلا.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Mahe Rajab, Mah e Rajab, Mah-e-Rajab, ki, dua, kab, tak, parhi, padhi, jae, ge, jaae, gee,
How long will the prayer for the month of Rajab be recited?