عنوان: لیس دار مادہ نکلنے پر غسل کا حکم (3701-No)

سوال: اگر رات کو شہوت کے ساتھ خواب دیکھا اور آنکھ کھل گئی، لیکن جب دیکھا تو کچھ بھی نہیں نکلا تھا، پھر تھوری دیر بعد کچھ لیس دار قطرے نکل گئے، تو کیا اس کی وجہ سے غسل فرض ہوگا؟

جواب: اگر آنکھ کھل جانے کے بعد دیکھا کہ کچھ نہیں نکلا ہے اور پھر کچھ دیر بعد بیداری کی حالت میں شرمگاہ سے لیس دار پانی نکلا تو یہ مذی یا ودی کے حکم میں ہے، اس کے نکلنے سے غسل واجب نہیں ہوتا ہے، لہذا اس صورت میں صرف ناپاک جگہ کو دھوکر وضو کرکے نماز پڑھی جا سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الهداية: (20/1، ط: دار احیاء التراث)
قال: " وليس في المذي والودي غسل وفيهما الوضوء " لقوله عليه الصلاة والسلام: " كل فحل يمذي وفيه الوضوء "، والودي الغليظ من البول يتعقب الرقيق منه خروجا فيكون معتبرا به. والمني خاثر أبيض ينكسر منه الذكر والمذي رقيق يضرب إلى البياض يخرج عند ملاعبة الرجل أهله.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 736 Mar 05, 2020
Lace, Laisa, daar, maadah, dar, nikalnay, nikalne, par, ghusul, ghusal, ka, hukm, hukum, Ruling of taking bath on excretion of sticky liquid, solidifying liquid

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.