عنوان: قطروں کا مریض حج کیسے ادا کریں؟ حج کے دوران حیض آنے کی صورت میں حج کیسے ادا کریں؟ (3705-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! آپ سے مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ میرے سسر کو پیشاب کے قطروں کا مسئلہ ہے، انہیں تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد پیشاب کے قطرے آتے ہیں، اسی طرح کھانسنے اور چھینکنے سے بھی قطرے آنا شروع ہو جاتے ہیں، جناب ! اس سال وہ حج کرنا چاہتے ہیں، تو ازراہ کرم بتائیے کہ انہیں احرام کی حالت میں یا حج کے دوران اگر یہ مسئلہ پیش آجائے تو وہ کیا کریں؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر حج کے دوران خاتون کو (menses) حیض آجائے تو وہ کیا کرے؟

جواب: 1: واضح رہے کہ اگر کوئی شخص اس مرض میں مبتلا ہو کہ اس کو مسلسل پیشاب کے قطروں کی شکایت ہو، اور اس کو ایک وقت کی فرض نماز بغیر قطروں کی شکایت میں پڑھنے کا موقع نہ ملتا ہو، تو شرعی نقطہ نظر سے ایسا شخص معذور کہلاتا ہے، اور معذور کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ ہر فرض نماز کے وقت نیا وضو کرے، اور اس وضو سے ایک وقت کے اندر فرائض، نوافل اور طواف میں سے جو چاہے ادا کرلے، لہذا صورت مسئولہ میں آپ کے سسر اگر پیشاب کے قطروں میں اس قدر مبتلا ہوں کہ ان کو ایک فرض نماز پاکی کی حالت میں پڑھنے کا موقع نہ ملتا ہو، تو ان کو چاہیئے کہ وہ ہر فرض نماز کے وقت نیا وضو کرکے اس سے جتنے فرائض، نوافل اور طواف ادا کرنا چاہیں ادا کرلیں، ان کا وضو اس وقت تک باقی رہے گا جب تک پیشاب کے قطروں کے علاوہ وضو ٹوٹنے کی کوئی دوسری وجہ نہ پائی جائے، یا اس نماز کا وقت ختم نہ ہوجائے۔
2: واضح رہے کہ حج کے دوران حیض والی عورت کے لیے حج کے اعمال میں سے صرف بیت اللہ کا طواف ممنوع ہوتا ہے، لہٰذا اگر کسی عورت کو طواف زیارت (دس ذی الحجہ سے بارہ ذی الحجہ کا سورج غروب ہونے سے پہلے پہلے جو طواف کیا جاتا ہے) سے قبل ماہواری شروع ہوجائے، تو حج کے باقی اعمال ادا کرکے طواف زیارت کے لیے پاک ہونے کا انتظار کرے، اور جب ماہواری ختم ہوجائے، تو پھر غسل کرکے طواف کرلے، لیکن اگر پاک ہونے سے پہلے واپسی ہو اور وہاں رہ کر انتظار کرنے کی کوئی صورت نہ ہو، تو اسی حیض کی حالت میں طواف کرلے، اور حرم کے حدود میں ایک بدنہ (اونٹ یا گائے ) ذبح کرے، اس طرح کرنے سے ان شاء اللہ حج کا فریضہ ادا ہوجائے گا، نیز مکہ مکرمہ سے رخصت ہونے کے وقت جو طواف کیا جاتا ہے، وہ طوافِ وداع کہلاتا ہے، یہ طواف واجب ہے، لیکن اگر مکہ مکرمہ سے رخصت ہوتے وقت عورت حالت حیض میں ہو، تو اس کو یہ طواف چھوڑنے کی اجازت ہوتی ہے، حیض کی وجہ سے طواف وداع چھوڑنے کا کوئی کفارہ، دم یا قضا لازم نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (كتاب الطهارة، 305/1، ط: سعید)
(وصاحب عذر من به سلس) بول لا يمكنه إمساكه ۔۔۔(إن استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة)
بأن لا يجد في جميع وقتها زمنا يتوضأ ويصلي فيه خاليا عن الحدث (ولو حكما) لأن الانقطاع اليسير ملحق بالعدم (وهذا شرط) العذر (في حق الابتداء، وفي) حق (البقاء كفى وجوده في جزء من الوقت) ولو مرة (وفي) حق الزوال يشترط (استيعاب الانقطاع) تمام الوقت (حقيقة) لأنه الانقطاع الكامل.
(وحكمه الوضوء) لا غسل ثوبه ونحوه (لكل فرض) اللام للوقت كما في - {لدلوك الشمس} [الإسراء: 78]- (ثم يصلي) به (فيه فرضا ونفلا) فدخل الواجب بالأولى (فإذا خرج الوقت بطل) أي: ظهر حدثه السابق، حتى لو توضأ على الانقطاع ودام إلى خروجه لم يبطل بالخروج ما لم يطرأ حدث آخر أو يسيل كمسألة مسح خفه.
وأفاد أنه لو توضأ بعد الطلوع ولو لعيد أو ضحى لم يبطل إلا بخروج وقت الظهر.۔۔۔
(و) المعذور (إنما تبقى طهارته في الوقت) بشرطين (إذا) توضأ لعذره و (لم يطرأ عليه حدث آخر، أما إذا) توضأ لحدث آخر وعذره منقطع ثم سال أو توضأ لعذره ثم (طرأ) عليه حدث آخر، بأن سال أحد منخريه أو جرحيه أو قرحتيه ولو من جدري ثم سال الآخر (فلا) تبقى طهارته.

سنن الترمذي: (أبواب الحج، رقم الحدیث: 945، 272/3، ط: شركة مكتبة)
عن عائشة قالت: «حضت فأمرني رسول الله صلى الله عليه وسلم أن أقضي المناسك كلها، إلا الطواف بالبيت»: والعمل على هذا الحديث عند أهل العلم: أن الحائض تقضي المناسك كلها ما خلا الطواف بالبيت، وقد روي هذا الحديث عن عائشة من غير هذا الوجه أيضا۔

الهداية: (کتاب الحج، 156/1، ط: دار احياء التراث العربي)
وإذا حاضت المرأة عند الإحرام اغتسلت وأحرمت وصنعت كما يصنعه الحاج غير أنها لا تطوف بالبيت حتى تطهر " لحديث عائشة رضي الله عنها حين حاضت بسرف ولأن الطواف في المسجد والوقوف في المفازة وهذا الاغتسال للإحرام لا للصلاة فيكون مفيدا " فإن حاضت بعد الوقوف وطواف الزيارة انصرفت من مكة ولا شيء عليها لطواف الصدر لأنه عليه الصلاة والسلام رخص للنساء الحيض في ترك طواف الصدر "

الدر المختار مع رد المحتار: (كتاب الحج، 518/2، ط: دار الفكر)
(و) طواف الزيارة (أول وقته بعد طلوع الفجر يوم النحر وهو فيه) أي الطواف في يوم النحر الأول (أفضل ويمتد) وقته إلى آخر العمر۔۔۔(كره) تحريما (ووجب دم) لترك الواجب، وهذا عند الإمكان، فلو طهرت الحائض إن قدر أربعة أشواط ولم تفعل لزم دم وإلا لا۔۔۔الخ
(قوله كره تحريما إلخ) أي ولو أخره إلى اليوم الرابع الذي هو آخر أيام التشريق وهو الصحيح كما في الغاية وإيضاح الطريق.۔۔۔(قوله إن قدر أربعة أشواط) أي إن بقي إلى غروب الشمس من اليوم الثالث من أيام النحر ما يسع طواف أربعة أشواط، والظاهر أنه يشترط مع ذلك زمن يسع خلع ثيابها واغتسالها ويراجع. اه. ح وعلى قياس بحثه ينبغي أن يشترط زمن قطع المسافة أن لو كانت في بيتها ط.
قلت: وبالأخير صرح في شرح اللباب وذلك كله مفهوم من قول البحر عن المحيط إذا طهرت في آخر أيام النحر فإن أمكنها الطواف قبل الغروب ولم تفعل فعليها دم للتأخير وإن لم يمكنها طواف أربعة أشواط فلا شيء عليها اه فإن إمكان الطواف لا يكون إلا بعد الاغتسال وقطع المسافة.۔۔۔نقل بعض المحشين عن منسك ابن أمير حاج: لو هم الركب على القفول ولم تطهر فاستفتت هل تطوف أم لا؟ قالوا يقال لها لا يحل لك دخول المسجد وإن دخلت وطفت أثمت وصح طوافك وعليك ذبح بدنة وهذه مسألة كثيرة الوقوع يتحير فيها النساء. اه.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1322 Mar 07, 2020
Katroon, Qatroon, ka, mariz, mareez, hajj, kaisay, kaise, ada, adaa, karein, kay, dauran, haiz, heiz, hez, aanay, aane, ki, ke, soorat, surat, mein, main, hajj, kaisay, ada, adaa, kaein, karain, How can a patient of drops perform Hajj?, urine drops, droplets, How to perform Hajj in case of menstruation during Hajj, periods, menses, mensis

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.