resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: بیوی، 4 بیٹے اور 5 بیٹیوں میں 66 لاکھ کی تقسیم (3762-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! میرے شوہر نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر چھ ایکڑ کی زمین چھیاسٹھ لاکھ (6600000) میں فروخت کی ہے، خود یہ چار بھائی اور پانچ بہنیں ہیں اور ان کی والدہ حیات ہیں، تو سوال یہ ہے کہ جائیداد سے ملنے والی رقم میں بہنوں اور والدہ کا کتنا حصہ بنتا ہے؟

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد کو ایک سو چار (104) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے مرحوم کی بیوی کو تیرہ (13)، ہر ایک بیٹے کو چودہ (14) اور ہر ایک بیٹی کو سات حصے ملیں گے۔
اس تقسیم کی رو سے چھیاسٹھ لاکھ (6600000) میں سے بیوی کو آٹھ لاکھ پچیس ہزار (825000)، ہر ایک بیٹے کو آٹھ لاکھ اٹھاسی ہزار چار سو اکسٹھ روپے ترپن پیسے (888461.53) اور ہر ایک لڑکی کو چار لاکھ چوالیس ہزار دو سو تیس روپے چیہتر پیسے (444230.76) ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایۃ: 11- 12)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ۔۔۔۔الخ
فإن کان لکم ولد فلھن الثمن مما ترکتم۔۔۔۔الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Biwi, chaar beton, aur, paanch, panch, betion, mein, main chiyasath, lakh, laakh, ki, taqseem, taqsim, jaidad, meeras, miraas, Distribution of Rs. 66 lakhs between wife, 4 sons and 5 daughters, inheritance, inheritence, division, share in inheritance

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster