سوال: مرد کے پیشاب والی جگہ سے سفید گاڑھے پانی کے کچھ قطرے نکلتے ہیں جس سےغسل کرنا تو فرض نہیں ہوتا، لیکن وضو ٹوٹ جاتا ہے، سوال یہ ہے کہ اگر وہی پانی نیند کی حالت میں نکل جائے تو غسل واجب ہوگا یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ نیند سے بیداری کے بعد کپڑوں پر جو دھبہ نظر آئے، اس کے بارے میں اگر یقین ہو کہ وہ منی نہیں ہے، پھر اگر وہ دھبہ ودی کا ہے تو غسل جنابت واجب نہیں ہوتا، چاہے خواب یاد ہو یا نہ ہو۔ اگر وہ دھبہ مذی کا ہے اور خواب بھی یاد ہو تو غسل جنابت واجب ہوگا اور اگر خواب یاد نہ ہو تو غسل جنابت واجب نہیں ہوگا۔ اگر اس دھبے کے بارے میں مذی یا ودی کا شک ہو، یا منی، مذی اور ودی کا شک ہو، لیکن خواب یاد ہو تو ان تمام صورتوں میں غسل جنابت واجب ہوگا۔ اور اگر صرف مذی اور ودی کا شک ہو، لیکن خواب یاد نہ ہو تو غسل جنابت واجب نہیں ہو گا۔
Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity