عنوان: اپنے نام کے آگے "صدیقی، فاروقی"بطور تخلص لگانا(3826-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا کوئی شخص اپنے نام کے آگے عقیدت اور محبت کی وجہ سے "صدیقی یا فاروقی" لگاسکتا ہے، جبکہ اس کا شجرۂ نسب ان سے نہیں ملتا، کیا اس صورت میں عقیدہ اور محبت کی وجہ سے یہ تخلص رکھنا جائز ہے؟

جواب: واضح رہے کہ عقیدت اور محبت کے اظہار کے لئے کسی بزرگ کی طرف نسبت کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، لیکن چونکہ "صدیقی، فاروقی" وغیرہ نام کے آگے لگانے سے تلبیس کا احتمال ہے کہ سننے والے یہ خیال کریں گے کہ ان کا بزرگ کے ساتھ کوئی نسبی تعلق ہے، جبکہ غلط نسب جتانا حرام ہے، اس لیے یہ درست نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مشکوة المصابیح: (ص: 239)
وقال النبي صلی اللہ علیہ وسلم علیہ وسلم: من ادعی إلی غیر أبیہ فعلیہ لعنة اللہ والملائکة والناس أجمعین، لا یقبل منہ صرف ولاعدل

صحیح مسلم: (کتاب الإیمان، رقم الحدیث: 63)
عن أبي بکر رضي اللّٰہ عنہ یقول: سمعتہ أذناي، ووعاہ قلبي محمدًا صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول: من ادعیٰ إلی غیر أبیہ، وہو یعلم أنہ غیر أبیہ، فالجنۃ علیہ حرام۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1182 Mar 19, 2020
Apne, apnay, naam, kay, aagay, aage, siddiqui, siddiqi, farooqi, faruqi, bator, bataur, takhallus, lagana, lagaana, Puting "Siddiqui, Farooqi" next to your name as a nickname, siddiqi, faruqi

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.