عنوان: پریشانی اور مصیبت کے وقت آیت کریمہ پڑھنا(3885-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب !
برائے مہربانی مندرجہ بالا سوالات کے جوابات عنایت فرمادیجیے،
1 - کیا پریشانیوں اور مصیبتوں کو دور کرنے کے لیے آیت کریمہ کا پڑھنا صحیح ہے؟
اگر صحیح ہے تو کتنی دفعہ پڑھنا چاہیے؟
2 - آیت کریمہ کا اجتماعی یا انفرادی طور پر سوا لاکھ دفعہ پڑھنا کیسا ہے؟

جواب: حدیث مبارک میں ہے:
عن سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه عن النبي صلی الله علیه وسلم قال: دعوة ذي النون إذ هو في بطن الحوت ”لا إِلٰهَ إِلاَّ أنتَ سُبحانَک إني کنتُ مِنَ الظَّالمِین“ لم یدع بها مسلم ربه في شيء قط إلا استجاب له"․
(روح المعاني: ۹ /۸۱، ط: دار الکتاب، بیروت)
ترجمہ:
حضرت یونس علیہ السلام نے مچھلی کے پیٹ میں جو دعا مانگی تھی: لا إِلٰهَ إِلاَّ أنتَ سُبحانَک إني کنتُ مِنَ الظَّالمِین اگر کوئی بھی مسلمان کسی بھی چیز کے لیے اللہ تعالیٰ سے اس دعا کے ذریعے دعا کرے تو اللہ پاک اس کی دعا ضرور قبول فرمائیں گے۔
آیت کریمہ کی کوئی خاص مقدار شرعا متعین نہیں ہے، لہذا آیت کریمہ کی جتنی مقدار بھی پڑھی جائے، وہ ضرور نافع ہو گی۔
تاہم بزرگوں نے اپنے اپنے تجربات کی روشنی میں الگ الگ حاجات کے لیے الگ الگ تعدادیں بیان کی ہیں، بعض نے ایک مجلس میں 111 مرتبہ، بعض حضرات نے رات کی تاریکی اور حجرے کی تنہائی میں 313 مرتبہ اور بعض حضرات نے لمبا وظیفہ کرنے کے لیے ستر ہزار یا سوا لاکھ یا ڈیڑھ لاکھ مرتبہ پڑھنے کو دعا کی قبولیت اور ہر جائز حاجت کی برآری کے لیے مجرب قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ تعداد صرف کسی عدد تک پہنچنے کے لیے ہے، تاہم اس خاص تعداد کو فرض، واجب، لازم یا سنت سمجھنا درست نہیں ہے، نیز زیادہ تعداد میں پڑھنے کے لیے ضروری نہیں کہ ایک شخص ایک ہی مجلس میں پڑھے، مختلف لوگ مختلف مجالس میں بھی پڑھ سکتے ہیں اور کسی تعداد میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

روح المعاني: (81/9، ط: دار الکتاب)
عن سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه عن النبي صلی الله علیه وسلم قال: دعوة ذي النون إذ هو في بطن الحوت ”لا إِلٰهَ إِلاَّ أنتَ سُبحانَک إني کنتُ مِنَ الظَّالمِین“ لم یدع بها مسلم ربه في شيء قط إلا استجاب له․

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3407 Mar 25, 2020
Pareshani, Aur, Museebat, Musibat, kay, ke, waqt, Ayat e karima, parhna, padhna, Ayat-e-Karima, La ilaha illa anta subhanaka inni kuntu minaz-zalimin, Recitation of Ayat-e-Karima in times of trouble and distress, La ilaha illa anta subhanaka inni kuntu minaz-zalimin

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.