عنوان: فجر کی نماز پڑھتے ہوئے سورج نکل آنا (3935-No)

سوال: مفتی صاحب ! اگر فجر کی نماز پڑھتے ہوئے سورج نکل آئے تو کیا یہ نماز ہوجائے گی یا واپس دہرانا ہوگی؟

جواب: واضح رہے کہ فجر کا وقت صبح صادق سے شروع ہوتا ہے اور سورج نکلنے تک باقی رہتا ہے، جب سورج کا ذرا سا کنارہ نکل آتا ہے تو فجر کا وقت ختم ہوجاتا ہے، لہذا اگر فجر کی نماز شروع کی اور دوران نماز سورج طلوع ہوگیا تو نماز فاسد ہوجائے گی۔
لہذا پوچھی صورت میں ایک رکعت پڑھنے کے بعد سورج نکلا تو نماز فجر ادا نہیں ہوگی، بلکہ سورج نکلنے کے بعد جب ایک نیزہ کے بقدر اونچائی پر آجائے تو اس کی قضاء پڑھنی چاہیئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح مسلم: (کتاب المساجد، 426/1، ط: دار الکتب العلمیہ)
عن عبداللہ بن عمرو عن النبی ﷺ قال: ۔۔۔۔۔ووقت الفجر مالم تطلع الشمس۔

رد المحتار: (373/1، ط: دار الفکر)
(قوله: بخلاف الفجر إلخ) أي فإنه لا يؤدي فجر يومه وقت الطلوع؛ لأن وقت الفجر كله كامل فوجبت كاملة، فتبطل بطرو الطلوع الذي هو وقت فساد.

البحر الرائق: (264/1، ط: دار الکتب العلمیہ)
وأشار إلى أن فجر يومه يبطل بالطلوع والفرق بينهما أن السبب في العصر آخر الوقت وهو وقت التغير وهو ناقص فإذا أداها فيه أداها كما وجبت ووقت الفجر كله كامل فوجبت كاملة فتبطل بطرو الطلوع الذي هو وقت فساد لعدم الملاءمة بينهما۔

المحیط البرھانی: (277/1، ط: دار الکتب العلمیہ)
طلعت حتی ارتفعت قدر رمحین، أو قدر رمح یباح الصلاۃ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب 
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1598 Apr 02, 2020
Fajar, Fajr, ki, namaz, parhtay, padhtay, huay, agar, sooraj, suraj, nikal, aae, to, kia, hukm, hukum, hay, he, hai, What is the ruling if the sun rises while performing the Fajr prayer?, Sunrise during prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.