عنوان: پانی کی ٹینکی میں چوہا گر کر مرنے کی صورت میں پانی کی پاکی اور ناپاکی کا حکم(3977-No)

سوال: اگر پانی کے ٹینک میں چوہا گر جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

جواب: واضح رہے کہ اگر پانی کی ٹینکی میں چوہا گر کر مر جائے اور اس کا کل رقبہ سو مربع گز (یعنی 225 اسکوائر فٹ) سے کم ہو تو ٹینکی کا سارا پانی ناپاک ہوجائے گا، اگرچہ چوہا پھولا یا پھٹا نہ ہو، ایسی صورت میں ٹینکی کو پاک کرنے کے دو طریقے ذیل میں ذکر کیے جاتے ہیں:
1) چوہا (اپنے تمام اجزاء سمیت) نکالنے کے بعد ٹینکی کا سارا پانی نکال دیا جائے، اس کے بعد پاک پانی سے ٹینکی کو تین مرتبہ دھویا جائے اور ہر مرتبہ دھونے کے بعد اس کا پانی نکالا جائے، اس طرح تین مرتبہ دھونے کے بعد ٹینکی پاک ہوجائے گی۔
2) ٹینکی میں ایک طرف سے پاک پانی داخل کیا جائے اور دوسری طرف سے اس کا پانی باہر کی طرف کسی طرح جاری کردیا جائے، جب ٹینکی سے بدبو زائل ہوجائے اور پانی کا مزہ اپنی طبعی حالت پر لوٹ آئے تو اس عمل سے ٹینکی کا سارا پانی پاک ہوجائے گا۔
لیکن اگر ٹینکی کا کل رقبہ سو مربع گز (یعنی 225 اسکوائر فٹ) سے زائد ہو اور اس میں اس قدر پانی موجود ہو کہ چلو سے پانی لینے سے زمین ظاہر نہ ہو تو جب تک پانی کے تین اوصاف (رنگ، بو اور مزہ) میں سے کوئی ایک وصف تبدیل نہ ہوجائے، تب تک پانی کو پاک سمجھا جائے گا، اور اگر ان اوصاف میں سے کوئی ایک وصف بھی تبدیل ہو جائے تو سارا پانی ناپاک ہوجائے گا، جسے مذکورہ بالا دو طریقوں میں سے کسی ایک طریقے کے مطابق پاک کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

البحر الرائق: (82/1، 87، ط: دار الكتاب الاسلامي)
ولو تنجس الحوض الصغير ثم دخل فيه ماء آخر وخرج حال دخوله طهر، وإن قل وقيل لا حتى يخرج قدر ما فيه وقيل حتى يخرج ثلاثة أمثاله وصحح الأول في المحيط وغيره قال السراج الهندي وكذا البئر.
(قوله: وإلا فهو كالجاري) أي: وإن يكن عشرا في عشر فهو كالجاري فلا يتنجس إلا إذا تغير أحد أوصافه

و فيه أيضا: (123/1، ط: دار الكتاب الاسلامي)
وقد قدمنا مسائل الآبار مبنية على اتباع الآثار فذكر مشايخنا في كتبهم آثارا الأول عن أنس - رضي الله عنه - أنه قال في الفأرة ماتت في البئر وأخرجت من ساعتها ينزح منها عشرون دلوا.

الدر المختار مع رد المحتار: (216/1، ط: دار الفكر)
وإن) كان (كعصفور) وفأرة (فعشرون) إلى ثلاثين كما مر، وهذا يعم المعين وغيرها، بخلاف نحو صهريج وحب حيث يهراق الماء كله لتخصيص الآبار بالآثار بحر ونهر.
(قوله بخلاف نحو صهريج وحب إلخ) الصهريج: الحوض الكبير يجتمع فيه الماء قاموس. والحب: أي بضم الحاء المهملة الخابية الكبيرة صحاح، وأراد بذلك الرد على من أفتى بنزح عشرين في فأرة وقعت في صهريج... (قوله يهراق الماء كله) أقول: وهل يطهر بمجرد ذلك أم لا بد من غسله بعده ثلاثا: والظاهر الثاني، ثم رأيته في التتارخانية قال ما نصه: وفي فتاوى الحجة سئل عبد الله بن المبارك عن الحب المركب في الأرض تنجس، قال: يغسل ثلاثا، ويخرج الماء منه كل مرة فيطهر، ولا يقلع الحب. اه

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 5594 Apr 08, 2020
Tanki, tenki, tanky, mein, main, chooha, choha, gir, jae, jaae, to, kia, karna, chahiay, chahiey, pani ki tanki me agar choha mar jae, paani mein girne se, What to do if a rat falls in water tank, mouse falls, in water, dead rat in the water tank, dead animal in water tank

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.