عنوان: گردے کی پیوندکاری کا شرعی حکم (3978-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! اگر کسی کے دونوں گردیں کام کرنا چھوڑ دیں، جس کی وجہ سے وہ گردہ خرید کر اپنے جسم میں اس کی پیوند کاری کرے، تو کیاشرعاً یہ درست ہے؟

جواب: واضح رہے کہ اگر گردوں کے مریض شخص کی جان کو خطرہ ہو، اور ماہر دیندار ڈاکٹر بتادیں کہ اس مرض کا کوئی متبادل علاج موجود نہیں ہے، صرف گردہ لگانے(Transplant) سے ہی اس کی جان بچ سکتی ہے، اور گردہ دینے والے شخص کے لئےبھی ایک گردے پر زندہ رہنے کے غالب امکانات موجود ہوں، تو ایسی صورت میں مریض اپنی جان بچانے کی خاطر گردہ خرید کر لگوا سکتا ہے، لیکن گردہ دینے والے کے لیے اس کی قیمت وصول کرنا جائز نہیں ہے، کیونکہ انسان اللہ تعالی کے عطا کردہ اعضاء کا خود مالک نہیں ہے، اور جس چیز کا انسان خود مالک نہ ہو، اسے فروخت نہیں کر سکتا ہے۔
نیز انسانی اعضاء دوسری اشیاء کی طرح نہیں ہیں، کہ ان کے ساتھ خرید و فروخت یا ھبہ وغیرہ کا معاملہ کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (الإسراء، الایہ: 70)
وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ وَحَمَلْنَاهُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَرَزَقْنَاهُمْ مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَفَضَّلْنَاهُمْ عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِيلًا۔۔۔۔الخ

سنن النسائی: (کتاب المحاربۃ، رقم الحدیث: 4052)
عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:‏‏‏‏ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحُثُّ فِي خُطْبَتِهِ عَلَى الصَّدَقَةِ وَيَنْهَى عَنِ الْمُثْلَةِ.

فتح الباری: (کتاب الأیمان و النذور، رقم الحدیث: 4452، 539/11، ط: رئاسة إدارات البحوث العلمیة)
'ویوخذ منه أن جنایة الإنسان علی نفسه کجنایته علی غیره في
لأن نفسه لیست ملکاً له مطلقاً بل هي للّٰه تعالی فلا یتصرف فیها إلا بما أذن له فیه''۔

الأشباه و النظائر: (76/1، ط: دار الکتب العلمیة)
تنبیہ آخر: (الضرر الاشد یزال بالاخف)
تقیید القاعدہ ایضا بما لو کان احدھما اعظم ضررا من الآخر، فان الاشد یزال باالاخف۔
ومنھا: جواز شق بطن المیتۃ؛لاخراج الولد اذا کانت ترجی حیاتہ۔ وقد امر بہ ابو حنیفۃ رحمہ اللہ فعاش الولد کما فی الملتقط۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1557 Apr 08, 2020
Gurday, Gurde, ki, ke, paiwandkaari, pewand kari, ka, sharai, hukm, hukum, Shari'ah ruling on kidney transplantation, Donation of kidney, kidney transfer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Medical Treatment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.