عنوان: کشادگی رزق کے لیے وظیفہ پڑھنے کا حکم (3984-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! کہا جاتا ہے کہ اگر سورہ قدر اکیس مرتبہ پڑھی جائے تو رزق پانی کی طرح آتا ہے، کیا یہ بات درست ہے؟

جواب: واضح رہے کہ جائز مقاصد کے حصول کے لیے وہ وظائف جو بزرگوں کے مجربات ہوتے ہیں، اگر وہ مجربات شریعت کی تعلیمات کے خلاف نہ ہوں، تو انہیں بطور علاج پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، البتہ ان وظائف کو فرض، واجب یا لازم سمجھنا درست نہیں ہے۔
لہذا کشادگی رزق کے لیے سورۃ القدر کی خاص مقدار میں تلاوت، اگر کسی بزرگ کا مجرب عمل ہے، تو مذکورہ بالا شرائط کا لحاظ کرتے ہوئے اس پر عمل کرنے کی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (بنی اسرائیل، الایۃ: 82)
وَ نُنَزِّلُ مِنَ الۡقُرۡاٰنِ مَا ہُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحۡمَۃٌ لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ ۙ وَ لَا یَزِیۡدُ الظّٰلِمِیۡنَ اِلَّا خَسَارًاo

حجۃ اللّٰه البالغۃ: (300/2، ط: دار الجیل)
وأما الرقي فحقيقتها التمسك بكلمات لها تحقق في المثل وأثر، والقواعد الملية لا تدفعها ما لم يكن فيها شرك لا سيما إذا كان من القرآن أو السنة أو مما يشبههما من التضرعات إلى الله.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 692 Apr 09, 2020
kushadgi, kushadgee, rizq, kushadgi rizq ki dua, kay, ke, liay, liey, wazifa, wazeefa, wazifah, wazeefah, parhnay, padhnay, parhne, padhne, ka, hukm, hukum, Ruling on reading a wazifa (particular dua) for increase in sustenance, provision, increase in rizq, dua, increase in sustainability

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.