سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! موجودہ حالات میں حافظ قرآن کا اپنے گھر میں بغیر سامع کے تراویح پڑھانا جائز ہے؟
جواب: تراویح پڑھانے والا اگر پختہ حافظ ہو، اس کو قرآن خوب یاد ہو تو ایسے حافظ کے لئے بغیر سامع کے پڑھانے میں مضائقہ نہیں، لیکن اگر حافظ ایسا نہ ہو تو اس کے پیچھے کوئی سامع ہونا چاہیے، تاکہ بھول جانے پر غلط نہ پڑھ پائے، اگر سامع بھی نہ ہو اور حافظ کو قرآن اچھی طرح یاد بھی نہ ہو تو اس صورت میں تراویح "الم ترکیف" سے پڑھ لینا بہتر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (کتاب الکراھیة، الباب الرابع، 317/5)
لان اللحن حرام بلا خلاف۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی