عنوان: اسمائے اصحاب کہف کے فوائد (4019-No)

سوال: السلام علیکم، مولانا صاحب ! میں نے سنا ہے کہ اصحاب کہف کے اسماء گرامی اگر کاغذ پر تحریر کرکے گھر کے دروازے پر لٹکائیں تو گھر میں کوئی آفت یا بلا داخل نہیں ہوگی۔
یہ بھی سنا ہے کہ اس کا تذکرہ مولانا اشرف علی تھانوی صاحب کے ترجمے والے قران شریف کے حاشیے پر کسی جگہ درج ہے۔
براہ کرم تفصیلاً جان کاری دیں۔

جواب: واضح رہے کہ اصحابِ کہف کے ناموں کے فوائد کا قرآن وحدیث سے کوئی ثبوت نہیں ہے، البتہ جلالین شریف کے حاشیہ میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے حوالے سے اسمائے کہف کے ناموں کے کچھ فوائد مذکور ہیں، لہذا یہ بزرگوں کے مجربات میں سے ہے، اور اس کو مجرب عمل سمجھ کر کیا جائے، تو شرعا اس کی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

حاشیة جلالین: (ص: 243)

قال النیشاپوری عن ابن عباس رضي اللہ عنہ أن أسماء الکہف تصلح للطلب والہرب وإطفاء الحریق تکتب في خرقة ویرمی بہا في وسط النار ولبکاء الطفل تکتب وتوضع تحت رأسہ في المہد وللحرث تکتب علی القرطاس وترفع علی خشب منصوب في وسط الزرع....الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2456 Apr 13, 2020
asmaaye ashab e kahaf / kahf ky / key fawaid/ faiday, Benefits of the names of the Companions of the Cave / ashab e kahaf / ka

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.