سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! اگر زیتون کا تیل پاؤں پر لگا ہو تو کیا وضو ہو جاتا ہے یا اس کو صاف کرنے کی ضرورت ہے؟
جواب: واضح رہے کہ اگر بدن پر ایسی چیز لگی ہو، جس کی تہہ اعضاء پر اس طرح جم جائے کہ پانی بدن تک نہ پہنچ سکے تو وضو سے پہلے اسے دھونا ضروری ہے، لیکن تیل، کریم یا ویسلین لگا کر وضو کرنا صحیح ہے، کیوں کہ اس کی وجہ سے اعضاء پر تہہ نہیں جمتی، البتہ اگر تیل، کریم یا ویسلین کی ماہیت ایسی ہو، جس کی تہہ بدن پر جمتی ہو تو اس پر وضو صحیح نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (کتاب الطھارة، 154/1)
ولا یمنع الطھارۃ ونیم وحناء ودرن ووسخ، وکذا دھن ودسومۃ وتراب وطین ولو فی ظفر مطلقاً.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی