سوال:
جو شخص رمضان کی پہلی شب (یعنی جس رات رمضان کا چاند نظر آئے) مغرب کی نماز کے بعد اکیس بار سورہ قدر پڑھے گا تو ان شاء اللہ پورا سال اس کی طرف رزق اس طرح آئے گا جیسا کہ گہرائی کی طرف پانی آتا ہے؟ کیا یہ بات حدیث سے ثابت ہے؟
جواب: تلاش کے باوجود ایسی کوئی حدیث ہمیں نہیں ملی ہے، لہذا جب تک اس کا کوئی مستند حوالہ نہ مل جائے، اس وقت تک اس کو "حدیث"کہہ کر بیان کرنا درست نہیں ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی