سوال:
السلام عليكم، مفتی صاحب ! چار رکعت کے بعد سبحان ذی الملک والملکوت والی دعا پڑھنا کیسا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ تراویح میں ہر چار رکعت کے بعد جو دعا مشہور ہے، "سبحان ذی الملک والملکوت" یہ کسی روایت اور حدیث میں ایک ساتھ نہیں ملتی، البتہ تھوڑی تھوڑی ٹکڑے میں مل جاتی ہے، جس کو ملایا جائے تو یہی دعا بن جاتی ہے، ہر چار رکعت کے بعد تھوڑی دیر بیٹھنا مستحب ہے، اور اس دوران مذکورہ دعا کا پڑھنا ضروری نہیں ہے، یہ دعا اور اس کے علاوہ تسبیح و تہلیل، درود شریف اور دعائے ماثور وغیرہ میں سے کچھ بھی پڑھا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (497/2، ط: زکریا)
یجلس ندبا بین کل أربعۃ بقدرہا… ویخیرون بین تسبیح وقراءۃ وسکوت وصلاۃ فرادیٰ۔
امداد الفتاوی: (329/5)
فتاوی رحیمیة: (234/2- 235)
فتاوی عثمانی: (459/1)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی