عنوان: نماز تراویح میں تیز رفتاری سے پڑھنے کا حکم(4139-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! الحمد للہ، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے احقر حافظ اور عالم ہے، سوال یہ ہے کہ رمضان مبارک کے موقع پر تراویح کی نماز پڑھنا بہت ضروری ہے، مگر احقر کی حالت یہ ہے کہ نماز تراویح میں زبان کی لکنت کی وجہ سے صحیح طریقہ سے قرآن ادا نہیں کر سکتا ہے، بہت کو شش کرتا ہوں، مگر زبان قابو میں نہیں رہتی، مقتدیوں کو بھی شکایت ہے کہ بہت تیز پڑھتے ہیں، کچھ بھی سمجھ میں نہیں آتا، تو کیا ایسی حالت میں نماز تراویح درست ہوگی یا نہیں؟

جواب: صورت مسئولہ میں اگر آپ اس قدر تیز پڑھتے ہیں کہ جس سے حروف ادانہ ہونے کی وجہ سے معنیٰ بدل جاتے ہیں تو اس سے نماز فاسد ہونے کا خطرہ ہے اور اگر معنیٰ بدلنے کا خطرہ نہیں ہے، لیکن مقتدیوں کو سمجھنے میں دشواری ہوتی ہے تو ایسا کرنا مکروہ ہے، لہذا بہتر یہ ہے کہ اگر کوشش کے باوجود آہستہ اور صاف صاف تلاوت کرنے سے عاجز ہیں، تو کسی ایسے شخص کو امام بنائیں، جو قرآن کریم کو تجوید کے ساتھ آہستہ آہستہ تلاوت کر سکتا ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المزمل، الایة: 4)
وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِیْلاًo

الھندیة: (الباب التاسع في النوافل، فصل في التراويح، 117/1- 118، ط: رشیدیة)
"رَوَى الْحَسَنُ عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ - رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى - أَنَّهُ يَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ عَشْرَ آيَاتٍ وَنَحْوَهَا، وَهُوَ الصَّحِيحُ، كَذَا فِي التَّبْيِينِ وَيُكْرَهُ الْإِسْرَاعُ فِي الْقِرَاءَةِ وَفِي أَدَاءِ الْأَرْكَانِ، كَذَا فِي السِّرَاجِيَّةِ. وَكُلَّمَا رَتَّلَ فَهُوَ حَسَنٌ، كَذَا فِي فَتَاوَى قَاضِي خَانْ. وَالْأَفْضَلُ فِي زَمَانِنَا أَنْ يَقْرَأَ بِمَا لَايُؤَدِّي إلَى تَنْفِيرِ الْقَوْمِ عَنْ الْجَمَاعَةِ لِكَسَلِهِمْ؛ لِأَنَّ تَكْثِيرَ الْجَمْعِ أَفْضَلُ مِنْ تَطْوِيلِ الْقِرَاءَةِ، كَذَا فِي مُحِيطِ السَّرَخْسِيِّ".

الدر المختار مع رد المحتار: (باب الوتر و النوافل، 47/2، ط: سعید)
"وَيَجْتَنِبُ الْمُنْكَرَاتِ هَذْرَمَةَ الْقِرَاءَةِ، وَتَرْكَ تَعَوُّذٍ وَتَسْمِيَةٍ، وَطُمَأْنِينَةٍ، وَتَسْبِيحٍ، وَاسْتِرَاحَةٍ".
"(قَوْلُهُ هَذْرَمَةَ) بِفَتْحِ الْهَاءِ وَسُكُونِ الذَّالِ الْمُعْجَمَةِ وَفَتْحِ الرَّاءِ: سُرْعَةُ الْكَلَامِ وَالْقِرَاءَةِ، قَامُوسٌ، وَهُوَ مَنْصُوبٌ عَلَى الْبَدَلِيَّةِ مِنْ الْمُنْكَرَاتِ، وَيَجُوزُ الْقَطْعُ ح".

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1047 Apr 25, 2020
namaz taraweeh mai taiz raftari sai / say parhne ka hukum, Ruling on performing Taraweeh prayers at a fast pace / with speed

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Taraweeh Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.