عنوان: تراویح کی تعداد رکعات میں اختلاف ہوجائے (4176-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر تراویح کے دوران امام اور مقتدیوں کو تراویح کی رکعات میں شک ہو جائے کہ کتنی پڑھی ہیں، بعض کہیں سولہ اور بعض کہیں اٹھارہ، تو اس صورت میں کیا کیا جائے گا؟

جواب: اگر تراویح کی نماز کی رکعات کی تعداد میں اختلاف ہوجائے، تو تراویح پڑھانے والے امام جس طرف ہوگا، اس جماعت کا قول معتبر ہوگا، اگر امام نے اٹھارہ رکعات کہا ہے، تو مزید دو رکعات پڑھی جائیں، اور اگر امام نے بیس رکعات کہا ہے، تو مزید پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیة: (93/1، ط: دار الفکر)

ولواختلف القوم قال بعضھم: صلی ثلاثاً وقال بعضھم: صلی أربعاً والإمام مع أحد الفریقین یوخذ بقول الإمام وإن کان معہ واحد کذا فی الخلاصۃ وفیھا ولواستیقن واحد من القوم أنہ صلی أربعاً والإمام والقوم فی شک لیس علی الإمام والقوم شییٔ کذا فی الخلاصۃ ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1372 Apr 28, 2020
taraveeh / taraweeh ki tadad / tadaad / counting rakaat / rikaat me / mein / mey ikhtilaaf / ekhtilaaf hojai / hojoye, The number of rak'ahs / rakat of Taraweeh differs

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Taraweeh Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.