عنوان: دوران تراویح امام کے رکوع کے انتظار میں بیٹھے رہنا (4178-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب!
تراویح کے دوران بعض افراد صفوں کے پیچھے بیٹھے رہتے ہیں، اور امام کے رکوع کا انتظار کرتے ہیں، جب امام رکوع میں جاتا ہے، تو فورا کھڑے ہوکر نیت باندھ کر رکوع میں شامل ہو جاتے ہیں، اس طرح کرنا کیسا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ تراویح میں امام کے رکوع کا انتظار کرنا اور امام کے رکوع میں جانے کے بعد جماعت میں شامل ہونا مکروہ ہے، اس میں منافقین کے ساتھ مشابہت بھی ہے، اس سے تراویح میں قرآن مجید ختم کرنے کی سنت بھی ادا نہیں ہوتی، اور ایسے لوگ پورے ثواب سے بھی محروم رہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیة: (فصل فی التراویح، 119/1)

ویکرہ للمقتدی ان یقعد فی التراویح فاذا اراد الامام ان یرکع یقوم وکذا اذا غلبتہ النوم

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1650 Apr 28, 2020
doran / doraan taraveeh / taraweeh imaam / imam ke / kay / key rokoo / rukoh ke / kay intizar / intizaar me / mein / mey bethe / bethee rehna, Keep sitting in Waiting for the Imam to bow during Taraweeh

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Taraweeh Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.