سوال:
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی امام تراویح کی چار رکعت چھوڑ دے اور تہجد کے وقت ان کو جماعت سے پڑھا دے، تو کیا یہ صورت جائز ہے۔
جواب: امام اگر تراویح میں سولہ رکعت تراویح پڑھا کر چار رکعت تراویح چھوڑ دے، جسکو کوئی دوسرا امام پڑھا دے، پھر امام چار رکعت تراویح تہجد کے وقت جماعت سے پڑھا دے، تو یہ جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (115/1)
والصحیح أن وقتہا ما بعد العشاء إلی طلوع الجر قبل الوتر وبعدہ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی