سوال:
السلام عليكم، مفتی صاحب ! میرے پاوں کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا ہے، میں قیام، رکوع اور سجود کر سکتا ہوں، لیکن تشھد میں بیٹھنے میں سخت تکلیف ہو رہی ہے، میں نے نماز تراویح کی امامت کرنی ہے، تو کیا میرے لیے گنجائش ہے کہ بحیثیت امام قعدہ اور تشھد میں کرسی کا استعمال کروں؟
جواب: صورت مسئولہ میں اگر آپ عذر کی وجہ سے تشہد کے لیے زمین پر بیٹھنے کی بجائے کرسی پر بیٹھ کر تراویح کی امامت کرواتے ہیں، تو ایسا کرنا صحیح ہے، نماز ادا ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن النسائی: (رقم الحدیث: 829)
عن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا قال: لما ثقل رسول اللّٰہ ا جاء بلال یؤذنہ بالصلاۃ، فقال: مروا أبابکر فلیصل بالناس، وفیہ …: قالت: فجاء رسول اللّٰہ ا حتی قام عن یسار أبي بکر جالساً، فکان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یصلي بالناس جالساً وأبوبکر قائماً یقتدي برسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم والناس یقتدون بصلاۃ أبي بکر رضي اللّٰہ عنہ۔
الھندیة: (85/1، ط: دار الفکر)
ویصح اقتداء القائم بالقاعد الذي یرکع ویسجد لا اقتداء الراکع والساجد بالمؤمي۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی