resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: کسی کی ملکیت میں اگر صرف ایک گاڑی ہو تو اس پر قربانی کا حکم

(42010-No)

سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، محترم مفتی صاحب! ایک آدمی نے دبئی میں گاڑی خریدی جو اس کا ذریعہ معاش ہے اور ابھی تک اس گاڑی کا قرضہ پورا ادا نہیں کیا ہے، اس کے علاوہ اس کے پاس کچھ نہیں تو کیا اس پر قربانی لازم ہے؟

جواب: اگر واقعتاً مذکورہ شخص کے پاس ذریعہ معاش کے لیے لی گئی اس گاڑی کے علاوہ کوئی سونا، چاندی، تجارتی مال، نقدی اور ضرورت سے زائد سازوسامان ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر نہیں ہے، اور نہ ہی اتنی مالیت عید کے تین دنوں (12/11/10 ذوالحجہ) میں اس کے پاس ہو تو ايسی صورت ميں اس پر قربانی واجب نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الهندية: (292/5، ط: دار الفكر)
وأما شرائط الوجوب: منها اليسار وهو ما يتعلق به وجوب صدقة الفطر دون ما يتعلق به وجوب الزكاة.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Qurbani & Aqeeqa