سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! ہمارے ہاں علاقائی نقشہ کے مطابق آج فجر کی نماز کا وقت تین بج کر چھپن منٹ پر داخل ہوا ہے، تو کیا سحری کے ختم ہونے کا وقت یہی تصور ہو گا یا نہیں؟
جواب: آپ کے علاقائی نقشے کے مطابق صبح صادق کا وقت (3:56) لکھا ہے، لہذا اگر یہ نقشہ درست اور تصدیق شدہ ہے تو اس علاقے میں اس تاریخ کو صبح کے تین بج کر چھپن منٹ(3:56) پر صبح صادق ہوگی، یعنی فجر کی نماز کا وقت داخل ہوگا، اور یہی سحری کا انتہائی وقت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (البقرة، الایة: 187)
وَ کُلُوۡا وَ اشۡرَبُوۡا حَتّٰی یَتَبَیَّنَ لَکُمُ الۡخَیۡطُ الۡاَبۡیَضُ مِنَ الۡخَیۡطِ الۡاَسۡوَدِ مِنَ الۡفَجۡرِ۪ ....الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی