عنوان: مسلسل پیشاب کے قطرے آنے والے معذور کی نماز اور وضو کا حکم(423-No)

سوال: مجھے پیشاب کے قطروں کی بیماری ہے، بہت علاج کروایا، لیکن کوئی خاطرخواہ فائدہ نہیں ہوا، وضو کرنے کے بعد پیشاب کے قطرے اکثر نکل جاتے ہیں، لہٰذا میرے لیے وضو اور نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب: واضح رہے کہ پیشاب کا قطرہ یقینی طور پر نکل جانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، اس لئے نماز پڑھنے کے لیے دوبارہ وضو کرنا ہوگا اور جس جگہ کپڑوں پرلگے اس جگہ کا دھونا بھی ضروری ہے، پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد جب تک قطرے خشک نہ ہوں، وضو نہ کریں، جب قطروں کے خشک ہونے کا پورا اطمینان ہوجائے تو وضو کریں، البتہ اگر آپ کو اس قدر قطرے آتے ہوں کہ ایک کامل نماز کا وقت گزر جائے اور آپ قطروں کے نکلنے کی وجہ سے اطمینان سے پاکی حاصل کر کے باوضو ہوکر فرض نماز نہ ادا کر سکتے ہوں تو اس صورت میں آپ شرعی معذور کے حکم میں ہوں گے، شرعی معذور ہونے کی صورت میں کسی بھی نماز کو ادا کرنے کے لیے اس وقت میں وضو کرکے نماز پڑھ لیں، اس دوران قطروں کے آنے سے آپ کا وضو نہیں ٹوٹے گا، البتہ جیسے ہی نماز کا وقت ختم ہوجائے گا تو آپ کا وضو بھی ٹوٹ جائے گا اور اگلی نماز کے لیے ازسرنو نیا وضو کرنا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (327/1، ط: دار الفکر)
(وغسل طرف ثوب) أو بدن (أصابت نجاسة محلا منه ونسي) المحل (مطهر له وإن) وقع الغسل (بغير تحر) وهو المختار۔۔۔(وكذا يطهر محل نجاسة) أما عينها فلا تقبل الطهارة (مرئية) بعد جفاف كدم (بقلعها) أي: بزوال عينها وأثرها ولو بمرة أو بما فوق ثلاث في الأصح۔۔۔۔(و) يطهر محل (غيرها) أي: غير مرئية (بغلبة ظن غاسل) لو مكلفا وإلا فمستعمل (طهارة محلها) بلا عدد به يفتى۔۔۔(و) قدر (بتثليث جفاف) أي: انقطاع تقاطر (في غيره) أي: غير منعصر مما يتشرب النجاسة وإلا فبقلعها

الھندیۃ: (41/1، ط: دار الفکر)
المستحاضة ومن به سلس البول أو استطلاق البطن أو انفلات الريح أو رعاف دائم أو جرح لا يرقأ يتوضئون لوقت كل صلاة ويصلون بذلك الوضوء في الوقت ما شاءوا من الفرائض والنوافل هكذا في البحر الرائق۔۔۔۔ويبطل الوضوء عند خروج وقت المفروضة بالحدث السابق. هكذا في الهداية وهو الصحيح.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1773 Jan 06, 2019
Musalsal Peshab kay Katre aanay walay ki Namaz Aur Wuzu ka Hukm, Pishab, Lagataar, Lagatar, Bina rukay, Baar Baar, Bar Bar, Katray, Qatray, Qatra anay ka masla, Peshab ke Qatre walay mareez, Qatron ka aana, Peshab k Katre nikalna, Manni kay qatray aana, Peshab k Qatre Tapakna, Wudu, Wuzu, Purification and prayer for one who has urinary incontinence, Ruling on Prayer and Ablution of one who has drops after urine, Urinary Incontinence in Men, Wuzu, Wudu, Drops of urine come out after ablution, Urine incontinence and Ablution, Does drippine urine breaks wuzu, Drops after urinating

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.