سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا رمضان المبارک میں دن کے وقت ہوٹل کھولنا جائز ہے یا نہیں۔
جواب: رمضان المبارک کے احترام کی خاطر دن کے وقت ہوٹل بند رکھنا ضروری ہے، خواہ کھانے پینے والے کسی بھی مذہب کے ہوں، یہ مبارک مہینہ شعائر ﷲ میں سے ہے، اور شعائر اللہ کا احترام ضروری ہے، البتہ شام کو افطاری سے کچھ پہلے ہوٹل کھولنا، تاکہ لوگ افطاری کی چیزیں مثلاً پکوڑے، سموسے وغیرہ خرید کر اپنے گھر لے جائیں، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (الحج، الایة: 32)
ومن یعظم شعائر اللّٰہ فانھا من تقوی القلوب....الخ
رد المحتار: (413/2، ط: سعید)
ولو اکل عمداً شہرۃ بلا عذرٍ یقتل وتمامہ فی شرح الوھبانیۃ....
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی