سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کوئی عورت حمل سے ہو، تو کیا وہ رمضان میں روزے کی حالت میں لیڈی ڈاکٹر کو اپنا حمل چیک کروا سکتی ہے یا نہیں؟
جواب: حمل کے ابتدائی ایام میں لیڈی ڈاکٹر بعض مرتبہ دستانہ پہن کر اور بعض مرتبہ دستانے کے بغیر حاملہ عورت کی شرمگاہ میں انگلی ڈال کر معائنہ کرتی ہے، اگر لیڈی ڈاکٹر شرمگاہ میں خشک دستانہ پہن کر یا خشک انگلی داخل کرکے معائنہ کرتی ہے، تو روزہ فاسد نہیں ہوگا، اور اگر گیلا دستانہ یا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرے، یا ایک مرتبہ خشک دستانہ یا خشک انگلی داخل کرنے کے بعد نکالے، اور اس پر کوئی رطوبت لگ جائے، اور پھر وہ انگلی دوبارہ داخل کرے، تو دونوں صورتوں میں روزہ فاسد ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (297/2، ط: سعید)
أو أدخل إصبعہ الیابسۃ فیہ أي دبرہ وفرجہا ولو مبتلۃ فسد۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی