عنوان: حصولِ اولاد کے لیے وظیفہ(4239-No)

سوال: مفتی صاحب! میری شادی کو کئی سال ہوگئے ہیں، لیکن ابھی تک کوئی اولاد نہیں ہوئی، آپ سے درخواست ہے کہ کوئی وظیفہ بتادیں۔

جواب: ہر انسان میں اللہ تعالی نے فطری طور پر اولاد کی محبت رکھی ہے، اور شادی کا بنیادی مقصد بھی افزائش نسل ہے، لیکن اولاد کے حاصل نہ ہونے کی صورت میں انسان کو ناشکری اور احساس کمتری میں مبتلاء نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اللہ تعالی کی طرف متوجہ ہوکر دعائیں مانگنی چاہئیں، اور ساتھ ساتھ علاج ومعالجہ جاری رکھتے ہوئے نیک اعمال اور خصوصاََ مندرجہ ذیل وظائف کا اہتمام کرناچاہیے:
١) سورۃ الانبیاء کی آیت : ( رَبِّ لَا تَذَرْنِيْ فَرْداً وَّاَنْتَ خَیْرُالْوَارِثِیْنَ ) ہر نماز کے بعد سات مرتبہ پڑھیں۔
٢) بکثرت استغفار پڑھا کریں۔
کم از کم سو مرتبہ صبح اور سو مرتبہ شام کو پڑھنے کا اہتمام کریں۔
سورہ نوح میں حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی قوم کو مندرجہ ذیل آیت میں استغفار کی ترغیب اور اس کے فوائد بیان کیے :

فَقُلۡتُ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّکُمۡ ؕ اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا ﴿ۙ۱۰﴾یُّرۡسِلِ السَّمَآءَ عَلَیۡکُمۡ مِّدۡرَارًا ﴿ۙ۱۱﴾ وَّ یُمۡدِدۡکُمۡ بِاَمۡوَالٍ وَّ بَنِیۡنَ وَ یَجۡعَلۡ لَّکُمۡ جَنّٰتٍ وَّ یَجۡعَلۡ لَّکُمۡ اَنۡہٰرًا ﴿ؕ۱۲﴾
( سورہ نوح ، آیت :10-12 )
ترجمہ :
چنانچہ میں نے کہا کہ : اپنے پروردگار سے مغفرت مانگو، یقین جانو وہ بہت بخشنے والا ہے۔ وہ تم پر آسمان سے خوب بارشیں برسائے گا، اور تمہارے مال اور اولاد میں ترقی دے گا، اور تمہارے لیے باغات پیدا کرے گا، اور تمہاری خاطر نہریں مہیا کردے گا۔
٣) صلاة الحاجة پڑھنے کا اہتمام کیا جائے، حدیث میں ہے:
"جس کسی کو کوئی حاجت در پیش ہو، خواہ اللّٰہ سے یا لوگوں سے، تو اسے چاہیے کہ (خوب اچھی طرح) وضو کرے، پھر دو رکعت نماز پڑھے، اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرے، اور درود شریف پڑھے، پھر یہ دعا کرے":
'' لَا اِلٰـهَ اِلَّا اللّٰهُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ، سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ، اَسْئَلُکَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِکَ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ، وَالْعِصْمَةَ مِنْ کُلِّ ذَمنْبٍ، وَالْغَنِیْمَةَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ، وَّالسَّلَامَةَ مِنْ کُلِّ إِثْمٍ، لَا تَدَعْ لِیْ ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَه وَلَا هَمًّا إِلَّا فَرَّجْتَه وَلَا حَاجَةً هِيَ لَکَ رِضًا إِلَّا قَضَیْتَهَا یَا أَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ )''۔
( جامع الترمذی، ج2، ص 344، ط: مصطفی البابی الحلبی )
۴) اپنی وسعت کے مطابق صدقہ دینے کا اہتمام کریں، کیونکہ صدقہ بلاوں اور مصیبتوں کو ٹالتا ہے۔ حدیث میں ہے کہ
"تصدقوا وداووا مرضاكم بالصدقة؛ فإن الصدقة تدفع عن الأعراض والأمراض، وهي زيادة في أعمالكم وحسناتكم )".
(البيهقي في شعب الإيمان ، ج5، ص 184، ط : دارالکتب العلمیة)
ترجمہ:
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: صدقہ دو اور اپنے مریضوں کا صدقے کے ذریعے علاج کرو ؛ اس لیے کہ صدقہ پریشانیوں اور بیماریوں کو دور کرتاہے اور وہ تمہارے اعمال اور نیکیوں میں اضافے کا
سبب ہے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 5360 May 01, 2020
husool olaad kay liye wazeefa, Wazeefa for getting / having children

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.