عنوان: روزے کے فضائل(4248-No)

سوال: السلام علیکم مفتی صاحب حدیث شریف میں روزے کے کیا فضائل آئے ہیں؟براہ کرم اس سے مطلع فرمائیں۔

جواب: حدیث شریف میں روزہ رکھنے کے بہت سے فضائل وارد ہوئے ہیں، ان میں سے چند یہ ہیں۔
(1) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص رمضان کا روزہ ایمان اور احتساب ( حصول اجر و ثواب کی نیت ) کے ساتھ رکھے، اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں۔
(بخاری، حدیث نمبر: 2014)
(2) حضرت ابوعبیدہؓ بیان کرتے ہیں: روزہ ڈھال ہے جب تک روزہ دار اس کو پھاڑ نہ دے۔
(نسائی، حدیث نمبر: 2237)
(3) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انسان کی ہر نیکی دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھا دی جاتی ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: سوائے روزے کے اس لیے کہ وہ میرے لیے خاص ہے، اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا..
(ابن ماجہ، حدیث نمبر: 1638)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 547 May 01, 2020
rozay kay fazail, Virtues of fasting

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Sawm (Fasting)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.