سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا شوگر کے مریض کیلئے رمضان المبارک کا روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ اگر کوئی شخص شوگر (ذیابطیس) کی بیماری کی وجہ سے اس قدر کمزور اور ضعیف ہوگیا ہو کہ اس میں روزہ رکھنے کی طاقت نہ ہو اور ماہر دیندار طبیب کی رائے کے مطابق ایسے مریض کو آئندہ بھی روزہ رکھنے کی امید نہ ہو تو ایسی صورت میں رمضان المبارک کا روزہ چھوڑنا جائز ہوگا، اور ہر روزہ کے بدلہ فدیہ ادا کرے گا، البتہ اگر زندگی میں کبھی صحت یابی حاصل ہو اور روزہ رکھنے پر قادر ہوجائے تو اس کے ذمہ ان روزوں کی قضاء کرنا لازم ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (207/1، ط: رشیدیة)
المریض اذا خاف علی نفسہ التلف او ذھاب عضو یفطر بالا جماع وان خاف زیادۃ العلۃ وامتداوہ فکذلک عندنا وعلیہ القضاء اذا فطرکذا فی المحیط ثم معرفۃ ذالک باجتھاد المریض والا جتھا د غیر مجردا لو ھم بل ھو غلبۃ ظن عن امارۃ او تجربۃ اوبا خبار طبیب مسلم الخ۔ غیر ظاھر الفسق کذافی فتح القدیر ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی