عنوان: نکاح کا ایجاب وقبول خط یا (text message) کے ذریعے ہونے کی صورت میں ایک مجلس میں انعقاد نکاح کی شرط کیسے پائی جاتی ہے؟(4264-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! سنا ہے کہ نکاح کی شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ مجلس ایک ہو، تو کیا اگر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے گواہان کی موجودگی میں مجلس ایک ہوئے بغیر ایجاب و قبول ہو تو نکاح درست ہو گا؟

جواب: واضح رہے کہ اگر نکاح کا ایجاب وقبول خط کے ذریعے یا (text message) کے ذریعے ہو، تو دو شرطوں کے ساتھ شرعا درست ہوگا:
١- جس کو خط یا میسج پہنچے وہ مرد یا عورت دو گواہوں کے سامنے خط بھیجنے والے کی طرف سے ایجاب کے الفاظ پڑھ کر سنائے، تاکہ ایجاب کے الفاظ گواہان سن لیں۔
(بشرطیکہ اس بات کی تصدیق ہو چکی ہو کہ یہ خط یا میسج واقعی اسی شخص کا ہے جو ایجاب کر رہا ہے)
٢- پھر ان سے کہے کہ تم گواہ رہو، میں نے اس ایجاب کو قبول کرلیا ہے، تو ایسی صورت میں نکاح منعقد ہو جائے گا۔
کیونکہ اس طرح کرنے سے ایک مجلس ہی میں ایجاب وقبول پایا جاتا ہے۔
ان دونوں شرطوں میں سے کوئی ایک شرط بھی نہ پائی جائے تو نکاح منعقد نہیں ہوگا، لہذا اگر کسی نے خط یا (text message) میں ایجاب کے الفاظ لکھ کر بھیجے اور اگلے نے مجلس میں گواہان کے سامنے وہ الفاظ پڑھے بغیر، انفرادی طور پر قبول کا خط یا (text message) لکھ کر بھیج دیا، تو چونکہ ایجاب وقبول کی مجلس ایک نہیں ہے، لہذا نکاح منعقد نہیں ہوگا۔
نیز واضح رہے کہ یہ طریقہ نکاح کے معروف طریقے کے خلاف ہے، جبکہ معروف طریقہ یہ ہے کہ نکاح کے وقت فریقین عقد نکاح کے وقت خود موجود ہوں، یا ان کے وکیل موجود ہوں، خطبہ مسنونہ پڑھا جائے، نکاح مسجد میں کیا جائے، تاکہ اس کی تشہیر اور اعلان وغیرہ ہو جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (کتاب النکاح، مطلب التزوج بارسال کتاب)

"قال ینعقد النکاح بالکتاب کما ینعقد بالخطاب وصورتہ ان یکتب الیہا یخطبہا فاذا بلغہا الکتاب أحضرت الشہود و قرأتہ علیہم وقالت زوجت نفسی منہ او تقول ان فلانا کتب الی یخطبنی فاشہد واانی زوجت نفسی منہ اما لو لم تقل بحضر تہم سوی زوجت نفسی من فلان لا ینعقد لان سماع الشطرین شرط صحۃ النکاح و باسماعہم الکتاب اوالتعبیر عنہ منہا قد سمعوا الشطرین".

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1732 May 02, 2020
nikkah ka eijab qabool khat ya text message kay zariye honay ki soorat mai aik majlis mai ineqaad e nikkah ki shart kaise paai jati hai?, If the proposal for marriage is by letter or text message, How is the condition of marriage in one meeting be found ?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.