سوال:
مفتی صاحب! Atheist کون سا فرقہ ہے اور ان سے نکاح کا کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے Atheist دہریہ کو کہا جاتا ہے اور دہریہ وہ ہوتا ہے، جو کسی خدا، نبی اور کتاب پر ایمان نہیں رکھتا ہے، لہذا یہ کافر ہے، اور اس سے کسی مسلمان کا نکاح کرنا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (البقرة، الایة: 221)
وَلَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكَاتِ حَتَّىٰ يُؤْمِنَّ ۚ وَلَأَمَةٌ مُؤْمِنَةٌ خَيْرٌ مِنْ مُشْرِكَةٍ وَلَوْ أَعْجَبَتْكُمْ ۗ وَلَا تُنْكِحُوا الْمُشْرِكِينَ حَتَّىٰ يُؤْمِنُوا ۚ وَلَعَبْدٌ مُؤْمِنٌ خَيْرٌ مِنْ مُشْرِكٍ وَلَوْ أَعْجَبَكُمْ ۗ أُولَٰئِكَ يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ ۖ وَاللَّهُ يَدْعُو إِلَى الْجَنَّةِ وَالْمَغْفِرَةِ بِإِذْنِهِ ۖ وَيُبَيِّنُ آيَاتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَo
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی