عنوان: مطلقہ بیوی کو ساتھ رکھنے والے شخص سے قطع تعلق کا حکم(4388-No)

سوال: مفتی صاحب! ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دینے کے بعد بھی اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے، سمجھانے کے باوجود نہیں سمجھ رہا ہے، ہمارے لیے ایسے شخص سے متعلق کیا حکم ہے؟ رہنمائی فرمادیں۔

جواب: صورت مسئولہ میں آپ کا بیان اگر حقیقت کے موافق ہے، حقیقی صورت حال سمجھنے اور بیان کرنے میں آپ سے کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے اور اس آدمی نے اپنی بیوی کو ایک ساتھ یا متفرق مجالس میں تین طلاقیں دی ہیں تو اس شخص کے ساتھ رشتہ داری کے تعلقات ختم کرنے میں تفصیل یہ ہے کہ: اگر اس آدمی کو راہ راست پر لانا قطع تعلق کئے بغیر آپ کے اور آپ کے خاندان والوں کے اختیار میں نہ ہو اور اس کی بیوی کو سمجھانا بھی آپ کے لیے ناممکن ہو تو ایسی صورت حال میں اس آدمی کو اپنی غلطی کا احساس دلانے کے لیے اس کے ساتھ قطع تعلق کرنا اس وقت تک جائز ہے جب تک کہ وہ شخص اپنے اس گناہ سے باز نہ آجائے، تاکہ دوسرےلوگوں کو بھی اس سے عبرت حاصل ہو جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدة، الایة: 2)
وَتَعَاوَنُوْا عَلٰی الْبِرِّ وَالتَّقْوَی وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلٰی الْاِثْمِ وَالْعُدْوَان....الخ

و قوله تعالی: (ھود، الایة: 113)
وَلَا تَرْکَنُوْا اِلَی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ....الخ

صحیح البخاری: (باب غزوۃ تبوک وھی غروۃ العسرة)
ونھی رسول اﷲﷺ المسلمین عن کلامنا ایھا الثلاثۃ من بین من تخلف عنہ فاجتنبنا الناس وتغیر والنا حتی تنکوت فی نفسی الا رض فما ھی التی اعرف فلبثنا علی ذلک خمسین لیلۃً

روح المعانی: (البقرۃ، الایة: 230، 212/2، ط: زکریا)
فإن طلقہا بعد الثنتین، فلا تحل لہ من بعد أي من بعد ذالک التطلیق حتی تنکح زوجًا غیرہ أي تتزوج زوجًا غیرہ ویجامعہا۔

فتاوی رحیمیه: (270/8)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 876 May 14, 2020
mutalqa / mtalaqah bivi / biwi / wife ko saath rakhne / rakhney wale / waley shakhs / person se / sey qata taaluq ka hokom / hukum / hukom / hokum, Ruling on separation from the person accompanying / living the divorced wife

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.