سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! ہمارے گودام میں ایک صاحب نے دو مہینے پہلے کچھ مال کرائے پر رکھوایا تھا، مال رکھواتے وقت ان کا پوتا ان کے ساتھ آیا تھا، ابھی عید سے پہلے ان کا انتقال ہوگیا ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ اب اس مال کو کس کے حوالے کیا جائے؟ ان کا ایک بیٹا ہے اور چار بیٹیاں ہیں۔
جواب: صورتِ مسئولہ میں مرحوم کے سامان کے وارث اس کے ورثاء ہیں، لہذا یہ سامان ان کے حوالہ کردیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (الطلاق، الایة: 65)
واشھدوا ذوی عدل منکم واقیموا الشھادة للہ ذلکم یوعظ بہ....الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی